کنگسٹن ، 30؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کے بلے بازوں کو یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیارکی گئی ہریالی پچ پرمزید ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا ۔کوہلی نے کہا کہ مہمان ٹیم کے بلے باز سبینا پارک میں ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں کے خلاف کسی بھی طرح کی تیزی اور اچھال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی ٹیم چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2.0سے سبقت بنانے کے لیے جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی۔ہندوستان نے اینٹیگا میں پہلا ٹیسٹ اننگ اور 92رنوں سے جیت لیا تھا۔کوہلی نے کہاکہ ہم خوش ہیں کہ وکٹ پر کچھ اچھال ہو گی ، اینٹیگا میں بھی ہمارے لیے تھوڑی اچھال تھی ۔جمائیکا میں اس سے بہتر ہو گا۔یہ نتائج نکلنے والا میدان ہے اور ہم اس کے لیے کافی پرجوش ہیں، اس میں ہمارے اوپر کافی ذمہ داری ہوگی اور بلے بازوں کو اپنا کام کرنے کے لیے توجہ کے ساتھ کھیلنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے بلے باز کسی بھی طرح کے اچھال کا سامنا کرنے کے لیے کافی اچھے ہیں۔ہماری منصوبہ بندی ہوگی کہ ہم پہلے میچ کی طرح توجہ کے ساتھ اورمثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں اسپنر آر اشون اور امت مشرا نے رن جٹانے میں مدد کی تھی جس سے پتہ چلتاہے کہ ہماری بلے بازی لائن اپ میں کافی گہرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے گیندباز صحیح لائن اور لینتھ کے ساتھ گیندبازی کر رہے ہیں۔یقینی طور پر ہمیں حالات کے بارے میں تھوڑا محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ میدان ایسا ہے جس پر نتائج نکلتے ہیں ۔
لاہور دھماکہ نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان لانے کے منصوبے پر پانی پھیر دیا:سیٹھی
کراچی، 30؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ کچھ محدود اوور کے میچ پاکستان میں منعقد کرانے کے لیے معاہدے کے کافی قریب پہنچ گیا تھا لیکن لاہور میں بم دھماکوں نے اس منصوبے پر پانی پھیر دیا۔پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان اکتوبر؍ نومبر میں ہونے والی سیریز کے دوران کچھ محدود اوو روں کے میچ پاکستان میں کھیلنے پر اتفاق ہونے کے قریب تھا۔سیٹھی نے کہاکہ ہماری ان کے ساتھ گفتگو کامیاب رہی تھی، ہم نے انہیں رضامند کر لیا تھا کہ انہیں پاکستان میں کھیل کرپاکستان کرکٹ کی مدد کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ایسا اس سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے محدود اووروں کے میچوں میں سے کچھ پاکستان میں کھیل کر کر سکتا ہے۔ہم نے انہیں کہا تھا کہ اس سے ہم دوسری ٹیموں کو بھی اپنے ملک کا دورہ کرنے کے لیے رضامند کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، لیکن مارچ میں لاہور میں گلشن پارک میں ہوئے بم دھماکے نے اس پرپانی پھیر دیا۔ویسٹ انڈیز نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی حالات ان کے لیے اس بار اپنی ٹیم بھیجنے کے لیے صحیح نہیں ہیں۔
ہمیں سبھی شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے:ہولڈر
جمائیکا ، 30؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے اپنی ٹیم سے یہاں ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کھیل کو بہتر کرنے کی بات کہی۔مہمان ٹیم نے اینٹیگا میں پہلا ٹیسٹ اننگ اور 92رنوں سے جیت لیا تھا۔ہولڈر نے کہاکہ ہمیں گزشتہ میچ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہماری گیندبازی اچھی نہیں تھی، ہم نے یقینی طور پر اچھی بلے بازی بھی نہیں کی تھی، ہم تسلسل پر کافی زور دے رہے ہیں۔ہمیں طویل وقت تک دباؤ بنانا ہوگا اور شراکت داری میں بہترین گیندبازی کرنی ہوگی، لیکن ہم میچ میں اسے زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکے تھے، یہ ایسے کچھ شعبے ہیں جس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم گیندبازی اور بلے بازی دونوں میں ناکام رہے تھے، کرکٹ میں آپ کو عملی طورپر کردار ادا کرنا پڑ تا ہے، آپ کہنے کو کافی چیزیں کہہ سکتے ہیں لیکن سب چیز عمل درآمد پر منحصر ہو تی ہے۔گیند بازوں کو لمبے وقت تک مسلسل گیندبازی کرنی ہوگی اور بلے بازوں کو کریز پر جم کر رن بنانے ہوں گے، یہی بات اہم ہے۔
معمولی آگ لگنے سے آسٹریلیا نے کھیل گاؤں کے کمرے خالی کئے
ریو دی جنیریو، 30؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیاکی اولمپک ٹیم کے ارکان کو ریو دی جنیریو اولمپک کھیل گاؤں میں اپنے کمرے خالی کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا کیونکہ تہہ خانہ میں پارکنگ کی جگہ پر لگی معمولی آگ سے نکلا دھواں سیڑھیوں والی جگہ میں بھر گیا تھا۔آسٹریلیائی ٹیم کے ترجمان مائیک ٹینکریڈ نے کہا کہ تقریبا 100ایتھلیٹ اور حکام کو کھیل گاؤں میں اپنی منزل کو خالی کرنا پڑا۔ ریو اولمپکس کے کھیل گاؤں میں 31عمارت ہیں جس میں کھیلوں کے دوران 18000ایتھلیٹ اور افسران قیام کریں گے۔ٹینکریڈ نے بیان میں کہاکہ سیڑھیوں والی جگہ دھوں سے بھر گئی تھی لیکن آگ کار پارکنگ کے علاقے تک ہی محدود تھی اور اس میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے رکن 30منٹ بعد اپنے کمروں میں لوٹ گئے تھے۔
مرلی وجے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھلیں گے
کنگسٹن، 30؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے سلامی بلے باز مرلی وجے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں سبینا پارک میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے ۔اینٹیگا میں ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔اینٹیگا ٹیسٹ کے پہلے دن چوٹ کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی دو نوں اننگ کے دوران میدان پر نہیں اترے تھے۔وجے نے بدھ کو تھوڑی دیر نیٹ پر بلے بازی کی لیکن جمعرات کو اختیاری پریکٹس سیشن میں نہیں اترنے کا فیصلہ کیا۔اس سے بنگلور کے بلے باز لوکیش راہل کو کریبائی سرزمین پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے جنہوں نے دونوں پریکٹس میچوں میں نصف سنچری اسکور کی تھی ۔